وزیراعظم عمران خان اوریورپی یونین کی سفیر کے درمیان ملاقات

اپ ڈیٹ 07 مئ 2020 07:14pm
ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان اوریورپی یونین کی سفیر کے درمیان ملاقات ہوئی۔سفیر نے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی کی گئی امداد کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

 وزیراعظم عمران خان سےیورپی یونین کی سفیراینڈرولہ کامینارا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔جس میں پاکستان یورپی یونین پارٹنرشپ اور تعلقات بڑھانے کے امور پر بات چیت کی گئی۔

یورپی یونین کی سفیر نے کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی گئی امداد بارے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

سفیر یورپی یونین نے بتایا کہ یورپی یونین نے کورونا وائرس کے خلاف 150 ملین یوروکی مدد کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے یورپی یونین سے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔